کراچی: گٹر کی صفائی کرتے 3 خاکروب گر گئے، دو کو نکال لیا، تیسرے کی تلاش جاری

Last Updated On 25 August,2019 01:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی بابرمارکیٹ میں سیورج کے مین ہول کی صفائی کے دوران تین خاکروب گر گئے۔ دو خاکروب کو بے ہوشی کے حالات میں نکال لیا گیا، تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

لانڈھی بابرمارکیٹ میں سیوریج کی صفائی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تین خاکروب مین ہول کی صفائی کے دوران گر گئے۔ دو خاکروبوں کو بے ہوشی کی حالات میں مین ہول سے نکال لیا گیا جبکہ تیسرے کی تلاش تاحال جاری ہے۔

رفیق نامی خاکروب کی تلاشی کیلئے کھدائی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مین ہول میں گرنے والی خاکروبوں کو حفاظتی آلات فراہم کئے گئے تھے۔