میانمر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 34 افراد ہلاک

Last Updated On 10 August,2019 05:35 pm

ینگون: (دنیا نیوز) میانمر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ بھی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمر میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 34 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس دوران درجنوں کی تعداد میں شہری لاپتہ ہو گئے ہیں، متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 34 لاشیں ملی ہیں، آپریشن جاری ہے، 80 کے قریب افراد کی تلاش جاری ہے، 16 کے قریب گھر تباہ ہو گئے ہیں، سرچ آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی جائزے لینے کے بعد دیکھا جا سکتا ہے کہ صورتحال کافی خطرناک سطح کی طرف پہنچ گئی ہے۔

ایک خاتون شہری کا کہنا ہے کہ میری بیٹی اور خاندان کے پانچ افراد لاپتہ ہو گئے ہیں، لینڈ سلائیڈنگ سے قبل میں نے بڑی خوفناک آواز سنی تھی۔

اقوام متحدہ کے مطابق کئی روزسے جاری بارشوں سے 12 ہزار افراد گھروں سے محروم ہیں۔
 

Advertisement