کوہستان: ٹریفک حادثے میں بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

Last Updated On 10 August,2019 05:28 pm

کوہستان: (دنیا نیوز) کوہستان میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بچے سمیت 6افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق کوہستان کے علاقہ پٹن جانچل کے مقام پر کار کھائی میں گر گئی، کار کے کھائی میں گر جانے کے حادثے میں بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلعی لوئر دیر سے ہے۔