جھنگ: ٹریفک حادثے میں پانچ خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق

Last Updated On 08 August,2019 04:24 pm

جھنگ: (دنیا نیوز) جھنگ میں ٹریفک حادثے میں پانچ خواتین سمیت 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق جھنگ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، بس جھنگ سے لاہور جا رہی تھی کہ چنیوٹ روڈ خانوآنہ کے قریب بس نے رکشہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 9 افراد چل بسے۔

ریکسیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کی جائینگی۔