عوامی شکایات: آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی شیر بہادر کو برطرف کر دیا

Last Updated On 08 August,2019 04:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے عوام کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے معطل ہونے والے ڈی ایس پی کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے عوامی شکایات پر معطل ہونے والے ڈی ایس پی شیر بہادر کو ملازمت سے فارغ کر دیا، انہیں فرائض میں غفلت اور کرپشن ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق برطرفی سے قبل ڈی ایس پی شیر بہادر کو اپنے دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا، انکوائری رپورٹ میں بھی ڈی ایس پی کے لیے سخت ترین سزا کی سفارش کی گئی تھی۔