رائیونڈ: کرنٹ لگنے سے باپ، بیٹی سمیت تین افراد چل بسے

Last Updated On 06 August,2019 04:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے رائیونڈ میں کرنٹ لگنے سے باپ، بیٹے سمیت تین افراد چل بسے۔

دنیا نیوز کے مطابق رائیونڈ کے علاقے جیا بگا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کرنٹ لگنے سے تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں باپ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق بھٹہ مزدور اور اہل خانہ بارشوں کے بچاؤ سے اپنے مکان کی چھت پر مرمت کا کام کر رہے تھے۔اس دوران لڑکی کوثر کا ہاتھ بجلی کی لائن کو لگ گیا۔

پولیس کے مطابق کوثر بی بی کو بچاتے ہوئے اس کا بھائی محمد رمضان اور والد عبد الغفور فوراً آگے آئے تاہم دونوں لڑکی کے ساتھ کرنٹ لگنے سے چل بسے۔