نارووال: بچی نے جیولر کی دکان سے سونے کا سیٹ چوری کر لیا

Last Updated On 08 August,2019 10:55 am

نارووال: (دنیا نیوز) نارووال میں خواتین کے ساتھ بچی نے جیولر کی دکان سے سونے کا سیٹ چوری کر لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

ہاتھ کانپے نہ ڈر لگا، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیولر کی دکان میں برقع پوش خواتین ایک بچی کے ساتھ سونے کے سیٹ پسند کر رہی ہیں۔ یہ نہیں وہ نہیں یہ جیولر کو باتوں میں الجھایا، پسند نہیں آیا۔ اس دوران بچی نے کام دکھا دیا، سیٹ چھپا لیا۔

خواتین اچانک اٹھیں، بچی کو کور دیا، بچی بھاری بھرکم خواتین کے پیچھے ہو کر سیٹ لے کر یہ جا وہ جا۔ پولیس کو اطلاع کی گئی جس نے کارروائی شروع کر دی۔