خان پور: بکرا گھر میں داخل ہونے پر دو گروپوں کے مرد و خواتین میں مارکٹائی

Last Updated On 08 August,2019 10:46 am

خان پور: (دنیا نیوز) خان پور میں بکرا گھر میں داخل ہونے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا، دونوں جانب سے مرد و خواتین نے ایک دوسرے کی پٹائی کر دی، اہل محلہ نے بیچ بچاؤ کرایا۔

یہ واقعہ خان پور کے علاقہ چک 97 این پی تھانہ سہجہ کی حدود میں الطاف نامی شخص کا قربانی کا بکرا فاروق وغیرہ کے گھر چلا گیا جس پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔

دونوں گروپوں کے مرد و خواتین نے ایک دوسرے کی پٹائی کی، خواتین بالوں سے پکڑ ایک دوسرے کو گھسیٹتی رہیں، اہل محلہ نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاؤ کرایا، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔