گوادر کے قریب کارروائی، 1600 کلو گرام حشیش پکڑی گئی

Last Updated On 08 August,2019 01:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کر کے مکران کی سمندری حدود میں گوادر کے قریب 32 ملین ڈالرکی مالیت کی تقریباً1600 کلو گرام حشیش پکڑ لی۔

ذرائع کے مطابق اس حشیش کو بیرون ملک سمگل کیا جانا تھا۔ مزید کاروائی کے لئے پکڑی جانے والی حشیش کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن نہ صرف پاک بحریہ کی مسلسل اور موثر نگرانی کانتیجہ ہے بلکہ اپنی سمندری حدودکی حفاظت میں سر گرم رہنے کے عزم کا مظہر ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔