'پولیو مہم کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے فیس بک کے 31 پیجز بلاک کروائے'

Last Updated On 27 August,2019 03:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بابر بن عطا انسداد پولیو مہم کے مخالفین کیخلاف سوشل میڈیا پر بھی متحرک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے فیس بک کے 31 پیجز بلاک کروائے۔

پولیو کے خاتمے کے مشن کے سلسلے میں ملک بھر میں بچوں کو قطرے پلانے کی مہم جاری ہے۔ بابر بن عطا کا کہنا تھا سوشل میڈیا پیجز نیک مقصد اور پروگرام کیخلاف جعلی پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے، پاکستان سے پولیو وائرس ختم کرنے کی پوری کوشش کرنی ہے۔

 

Advertisement