کراچی: بارش کے پانی میں کھیلتے 4 بچے ڈوب گئے، 3 جاں بحق، 1 ہسپتال منتقل

Last Updated On 28 August,2019 03:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بارش کے جمع شدہ پانی میں کھیلنے والے 4 بچے ڈوب گئے، ریسکیو عملے نے 3 بچوں کی لاشوں کو نکال لیا اور 1 بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

کراچی کے علاقے گلشن معمار حسن گوٹھ میں 8 سے 10 سال کی عمر کے 4 بچے بارش کے جمع شدہ پانی میں کھیل رہے تھے کہ قریب گڑھے میں گہرا پانی ہونے کے سبب ڈوب گئے۔

ریسکیو عملے نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی تاہم 3 بچے جاں بحق ہو چکے تھے جن کی لاشیں نکال لی گئیں، 1 کی حالت تشویشناک تھی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چاروں بچوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔