ایل این جی کیس: شاہد خاقان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

Last Updated On 29 August,2019 11:45 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔ شاہد خاقان عباسی کو عدالت پیش کیا گیا۔ پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ایل این جی ٹرمینل ون سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے ریمانڈ دیا جائے۔ جس پر جج شارہ ارجمند نے استفسار کیا کتنے دن کا جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے۔ نیبپ پراسیکیوٹر نے کہا 41 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ کی مخالفت سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ 90 روز کا ریمانڈ دے دیں، بتا چکا ہوں کہ کوئی جرم ہی نہیں کیا، ان کو ریمانڈ لینے دیں۔