غیر ملکی صحافیوں کا ایل او سی کا دورہ، شہریوں سے ملاقات کی

Last Updated On 29 August,2019 08:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) غیر ملکی صحافیوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی )کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکی صحافیوں نے ایل او سی کا دورہ کیا۔ اس دوران صحافیوں کو بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بریفنگ کے دوران غیر ملکی صحافیوں کو شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی دورے کے دوران غیر ملکی صحافیوں نے شہریوں سے بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے ذریعے اپنی بربریت کو چھپا رہا ہے۔