وزارت داخلہ نے آٹومیٹک اسلحہ لائسنس سے پابندی اٹھا لی

Last Updated On 30 August,2019 04:03 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا)وزارت داخلہ نے آٹومیٹک اسلحہ لائسنس سے پابندی اٹھا لی۔

اسلحہ لائسنس عام بندہ نہیں صرف اعلیٰ حکومتی عہدیدار، وزرا یا بیوروکریٹس ہی لے سکیں گے۔ بیرون اور اندرون ممالک سے تحفے کی مد میں آنیوالے اسلحہ کو بھی لیگل کراسکیں گے ۔ صدر ،وزیراعظم، وزرا، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، گورنر، وزرا اعلیٰ لائسنس لے سکیں گے ۔گریڈ 22کے افسر، سرکاری ادارے اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی لائسنس مل سکیں گے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔