انتہا پسند مودی دنیا کے امن کو تباہ کر رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 29 August,2019 04:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انتہا پسند مودی دنیا کے امن کو تباہ کر رہا ہے، کل پوری قوم ظالم کیخلاف گھروں سے باہر نکلے گی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانوں سے ہوگا، عمران خان قومی جذبات پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج ایک اور وعدہ وفا ہونے جا رہا ہے، سرمایہ کاروں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، وزیراعظم ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔

 

Advertisement