امریکی صدر ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 20 August,2019 11:47 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے، وزیراعظم کا دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے پر قوم کو فخر ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا عالمی برادری نے یکطرفہ بھارتی اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے، بھارتی ناانصافیوں اور کشمیریوں پر ظلم کا مقدمہ ہر فورم پر پیش کرتے رہیں گے، ہر فورم پر بھارت کو اس کے ظلم و بربریت کا آئینہ دکھائیں گے، حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا آزادی کی صبح تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی، سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارتی دعوے کی نفی ہوئی کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے، بھارت یکطرفہ اقدامات سے حقائق تبدیل کر سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتا ہے۔
 

Advertisement