وزیراعلیٰ، گورنر سندھ، وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کینجھر جھیل کا دورہ

Last Updated On 02 September,2019 02:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور گورنر سندھ کے ہمراہ کینجھر جھیل کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایف ڈبلیو او کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔

 وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسروبختیار، وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ اور افسران نے کے فور پراجیکٹ پر کام کا جائزہ لینے کیلئے کینجھر جھیل کا دورہ کیا جہاں ڈی جی ایف ڈبلیو او کی جانب سےبریفنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ کا سول ورک 70 فیصد مکمل ہوچکا، منصوبے سے کراچی کو یومیہ 660 ملین گیلن پانی پہنچایا گا۔ 11 میٹر گہری کینال کی کھدائی کی گئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا 30 میگاواٹ پاور پلانٹ چاہئے جو کے فور پمپنگ سٹیشن کو بجلی سپلائی کریگا، پروجیکٹ کی لاگت 25 ارب روپے سے بڑھ کر 55 ارب تک پہنچ گئی، ورلڈ بینک نے اضافی فنڈنگ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے پراجیکٹ مکمل ہو جائے گا جو کراچی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں پینے کے پانی کی کمی پورا کرنے میں کے فور اہمیت کا حامل ہے۔