لاہور بورڈ: انٹرمیڈیٹ امتحانات، پہلی تینوں پوزیشنیں پنجاب گروپ آف کالجز کے نام

Last Updated On 04 September,2019 10:31 am

لاہور: ( روزنامہ دنیا) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور اور ساہیوال نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات برائے سال 2019 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

پنجاب گروپ آف کالجز نے شاندار نتائج کی روایت برقرار رکھی۔ لاہور بورڈ میں پہلی تینوں پوزیشنیں پنجاب گروپ آف کالجز کے نام رہیں جبکہ مجموعی 30 پوز یشنوں میں سے 18 پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ نے حاصل کیں۔ مجموعی طور پر پنجاب کالج آف سائنس 151 فیروزپور روڈ کے طالبعلم علی رضا رانا نے 1100 میں سے 1055 نمبر حا صل کر کے پہلی پوزیشن لی۔ پنجاب کالج آف سائنس 151 فیروز پورروڈ لاہور کے طلحہ اختر نے 1052 نمبر لیکر دوسری جبکہ پنجاب کالج آف سائنس 151 فیروز پور روڈ لاہور کے زین طارق نے 1051نمبرحاصل کر کے تیسری پوزیشن حا صل کی۔

پری میڈیکل گروپ بوائز میں پنجاب کالج نے 2 پوزیشنیں حا صل کیں۔ پری میڈیکل گرلز میں پہلی اور تیسری پوزیشن پنجاب گروپ آف کالجز نے اپنے نام کی۔ پری انجینئرنگ بوائز میں پہلی اور دوسری پوزیشن پنجاب کالج کے طلبہ کے نام رہی۔ پری انجینئرنگ گرلز کی بھی پہلی اور تیسری پوزیشن پنجاب گروپ آف کالجز نے سمیٹی۔ جنرل سائنس گروپ بوائز میں دوسری پوزیشن پنجاب گروپ آف کالجز کے طالبعلم نے حاصل کی۔ جنرل سائنس گروپ گرلز میں دوسری اور تیسری پوزیشن پنجاب گروپ آف کالجز کے نام رہی۔ کامرس گروپ بوائز میں پہلی اور تیسری پوزیشن پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ کے نام رہی۔ کامرس گروپ گرلز میں تینوں کی تینوں پوزیشنیں پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبات کے نام رہیں۔

تفصیلات کے مطابق پری میڈیکل گروپ بوائز میں علی رضا رانا نے 1100 میں سے 1055 نمبر کیساتھ پہلی پوزیشن، زین طارق نے 1051 نمبر لیکر دوسری جبکہ شریف اور طلحہ اشرف ضیا نے 1048 نمبرز حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل گروپ گرلز میں ردا فاطمہ نے 1049 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ دوسری پوزیشن پر تین طالبا ت رہیں، ان تینوں کا تعلق کنیئرڈ کالج برائے خواتین لاہور سے ہے۔ ایمان فاطمہ، عسرا علی اور عفاف رحمن نے بالترتیب 1047،1047،1047 نمبر حاصل کیے جبکہ تیسری پوزیشن پر دو طالبات رہیں ان میں زینب اور نبیحہ ارشد شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 1045،1045 نمبرز حا صل کیے۔

پری انجینئرنگ گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن پنجاب کالج آف سائنس فیروز پور روڈ کے طلحہ اختر نے 1052 نمبر کے ساتھ اپنے نام کی۔ دوسری پوزیشن جی سی یو لاہور کے محمد حمزہ خالد نے 1047 نمبر سے اپنے نام کی جبکہ تیسری پوزیشن پنجاب کالج آف سائنس فیروز پورروڈ لاہور کے شارق نے 1045 نمبر کے ساتھ اپنے نام کی۔ پری ا نجینئرنگ گرلز میں عائشہ خالد نے 1043 نمبر لیکر ٹاپ کیا۔ فضہ نے 1038 نمبر لیکر دوسری جبکہ فاریہ فہیم نے 1034 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن لی۔ صہیب جاوید نے جنرل سائنس گروپ بوائز میں 1037 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن عاطف اقبال بٹ نے 1034 نمبر لیکر اپنے نام کی جبکہ سید ثمر عباس نے 1031نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایمن نے جنرل سائنس گروپ گرلز میں 1049 نمبر حاصل کر کے پہلی ، صالحہ قیصر نے 1012 نمبر لیکر دوسری جبکہ دو طالبات فضہ اکرام، بختاور نے بالترتیب 1006، 1006 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن لی۔ حمزہ نجم نے کامرس گروپ بوائزمیں 1003 نمبرکے ساتھ پہلی، محمد طلحہ بلوچ نے 1002 نمبر کیساتھ دوسری جبکہ ہارون اصغر نے 997 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گرلز گروپ میں 2 طالبات حفصہ ناصر اور فہرین منور نے بالترتیب 1004، 1004 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ردا اسد 1000 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ علینا خان 996 نمبرکے ساتھ تیسر ی پوزیشن پر رہیں۔ حمد ارشد نے ہیومینیٹیز گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن لی جبکہ میر احمدمرتضیٰ نے دوسری جبکہ زمان شاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جورائیہ اشرف نے 975 نمبر حا صل کر کے ہیومینیٹیز گروپ گرلز میں پہلی پوزیشن لی جبکہ عائشہ نے 971 نمبر لے کر دوسری اور رابعہ رمضان نے 968 لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انجینئرنگ گروپ میں دوسری پوزیشن لینے والے محمد طلحہ کا کہنا تھا وہ مکینکل انجینئر بن کر نئی ایجادات کرنا چاہتا ہے، کھیل میں کرکٹ اور سیاست میں نواز شریف پسند ہیں۔ پنجاب گروپ آف کالجز دیگر تعلیمی اداروں سے منفرد ہے، کامیابی کے پیچھے اساتذہ اور والدین کی دعائیں شامل ہیں۔ تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے زین طارق نے کہا پنجاب گروپ آف کالجز میں داخلہ لینا اچھا فیصلہ تھا۔ دوسری جانب بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کی پہلی دو پوزیشنز پری انجینئرنگ کے دو طلبہ اور پری میڈیکل کی بچی تیسری پو زیشن پر برا جمان جبکہ مختلف گروپس میں 18پو زیشنیں لڑ کیاں اور 15 لڑکے لے اڑے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ حافظ محمد شفیق نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے بتایا کہ انٹر کے سالانہ امتحانات میں بورڈ میں طالب علم اویس مجید پنجاب کالج اوکاڑہ نے 1058 نمبر لیکرپہلی پو زیشن حاصل کی۔ دوسری پو زیشن محمد عدنان نے 1050 نمبر لیکر حاصل کی۔ تیسری پو زیشن فائزہ فاطمہ نے 1049 نمبر لیکر حاصل کی۔ پری میڈیکل گروپ میں شاہ زیب اکرم نے 1044 نمبر حاصل کر کے پہلی پو زیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس گروپ میں نگہت رانی نے 985 نمبر لیکر پہلی اور اقرا تبسم نے 968 نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ مر یم ناز نے 964 نمبر لیکر تیسری پو زیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ میں حافظہ مختار احمد نے 983 نمبر لیکر پہلی، ثمرہ جا وید نے 969 نمبر لیکر دوسری اور نیہا ارشد بٹ نے 939 نمبر لیکر تیسری پو زیشن حاصل کی۔