جب مسلمان مارے جاتے ہیں تو کیا عالمی برادری کی انسانیت مر جاتی ہے؟ وزیراعظم

Last Updated On 05 September,2019 09:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ جب مسلمان مارے جاتے ہیں تو کیا عالمی برادری کی انسانیت مر جاتی ہے؟

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک اہم بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے کرفیو کا آج بتیسواں واں دن ہے۔ بھارتی فوج محاصرے میں کشمیریوں کو شہید اور زخمی کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ادویات ناپید ہو چکی ہیں جبکہ مواصلاتی بلیک آؤٹ سے کشمیری اپنوں اور دنیا سے کٹ چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا کہ دنیا بھارتی مظالم پر کیوں خاموش ہے؟ جب مسلمان مارے جاتے ہیں تو کیا عالمی برادری کی انسانیت مر جاتی ہے؟ دنیا کے 1.3 ارب مسلمانوں کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟ دنیا ان مظالم سے بے خبر نہیں رہ سکتی جیسے 1938ء میں میونخ میں ہوا تھا۔

 

 

Advertisement