نئی قابل تجدید توانائی پالیسی وزیراعظم کو پیش، اہداف مقرر کرلیے گئے

Last Updated On 05 September,2019 06:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) متبادل ذرائع سے سستی بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے اہم پیش رفت، نئی قابل تجدید توانائی پالیسی 2019ء وزیراعظم کو پیش کر دی گئی، اہداف بھی مقرر کر لیے گئے۔

پاور ڈویژن کی قابل تجدید توانائی پالیسی 2019ء میں متبادل اور قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔ 2025ء تک بیس فیصد اور 2030ء تک 30 فیصد بجلی متبادل ذرائع سے پیدا کی جائے گی۔

پیداوار میں اضافے کے ساتھ ترسیلی نظام بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ صوبوں اور آزاد کشمیر سے پیدا ہونے والی بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کرنے لیے بھی ہر سال کا پلان بنایا جائے گا۔

نجی سطح پر بجلی کی فروخت کے منصوبوں اور ملکی ضرورت سے زائد بجلی پیداوار کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ نئے منصوبوں کے لیے مقامات کی نشاندہی کرے گا جبکہ ایسے منصوبوں کے لیے مشینری کی درآمد پر کسٹمز کی چھوٹ بھی دی جائے گی۔
 

Advertisement