بھارت کے چاند مشن کی ناکامی، فواد چودھری نے طنز کے تیر برسا دیئے

Last Updated On 07 September,2019 09:46 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے طنز کے تیر برسا دیئے۔ فیصل جاوید خان نے کہا تم نے مظلوموں کا رابطہ بند کیا تمہارا اپنا بھی بند ہوگیا۔

چندریان ٹو کی ناکامی پر ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ مودی سیٹلائٹ کمیونی کیشن پر ایسے بھاشن دے رہے تھے، جیسے وہ سیاست دان نہیں خلا نورد ہوں، غریب عوام کے 900 کروڑ روپے ضائع کرنے پر لوک سبھا کو مودی سے جواب طلب کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹرول انہیں دھمکا رہے ہیں جیسے بھارتی چاند مشن کو انہوں نے ناکام بنایا ہے، کیا ہم نے کہا تھا کہ ان نالائقوں پر 900 کروڑ لگاؤ ؟ وزیرسائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو، جو کام آتا نہیں، پنگا نہیں لیتے، چاند کے بجائے کھلونا ممبئی میں اتر گیا۔

فیصل جاوید خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اپنے سے بڑے کام نہیں کیا کرتے، پہلا والا پائلٹ یاد نہیں ؟ اب ٹوائلٹ پر فوکس کرو، اپنا گند صاف کرو۔ انہوں نے مزید کہا تم نے مظلوموں کا رابطہ بند کیا، تمہارا اپنا رابطہ بند ہو گیا۔
 

Advertisement