کبھی نشے والی چیز کو ہاتھ تک نہیں لگایا: قائم علی شاہ

Last Updated On 08 September,2019 11:40 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے مجھے وزیراعلیٰ کے عہدے سے کیوں ہٹایاگیا معلوم نہیں۔

قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ دوستوں نے بیوفائی کی، دکھ دینے پرمایوس نہیں ہوا،بچپن میں بڑاشرارتی تھا،آج تک بھنگ سمیت کسی بھی نشے والی چیز کوہاتھ تک نہیں لگایا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ بنوانے کیلئے کچھ لوگ کام کررہے تھے ۔میرے دور میں اویس مظفر اورفریال تالپور فیصلے نہیں کرتے تھے ، آج تک کسی کو تعویذ لکھ کر نہیں دیا ۔