مودی سرکار کے عزائم پاکستان کیلئے خطرناک ہیں، سراج الحق

Last Updated On 08 September,2019 10:52 pm

بھلوال: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا بھلوال میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارت کے عزائم ناصرف کشمیر بلکہ پاکستان کیلئے بھی خطرناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق کشمیریوں کے ساتھ ایک جان کا ہے۔ ہماری شہ رگ ان کے ہاتھ میں ہے جو کٹ رہی ہے۔ ہمارے سامنے مائیں اور بیٹیاں دم توڑ رہی ہیں، ہم اُن کے ساتھ عملی تعاون کریں۔

سراج الحق نے کہا کہ بھارت میں مسلمان ماﺅں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں داﺅ پر ہیں۔ بھارت میں اقلیت سکھ اور ہندو دلت برادری بھی خطرہ میں ہے۔ برہمن ٹولے نے ناصرف کشمیر بلکہ پورے بھارت پر قبضہ جما کر اقلیتوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ امتحان ہماری صلاحیت کا ہے کہ ہم صرف تماشا کرینگے یا عملی اقدام بھی کرینگے۔ کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی نے مہم شروع کی ہے، ہم لوگوں کو اس مسئلہ پر بیدار کر رہے ہیں۔