وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کرنے جنیوا پہنچ گئے

Last Updated On 09 September,2019 10:59 pm

جنیوا: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ ہیومن رائٹس کونسل کے بیالیسویں اجلاس میں شریک مندوبین کے سامنے نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنیوا میں ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس سے خطاب اور دنیا بھر سے شریک مندوبین کے سامنے نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔ وزیر خارجہ جنیوا میں او آئی سی اور ڈبلیو ایچ او کے رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو اور مختلف علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا موقف اور نقطہ نظر بھی پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ اپنے قیام کے دوران بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ غیر آئینی اقدامات اور ان کے نتیجے میں خطے کو درپیش خطرات کی جانب دنیا کی توجہ دلائیں گے۔

جنوبی ایشیا میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کے اس دورے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔