ایف اے ٹی ایف مذاکرات، پاکستانی وفد کی دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے پر بریفنگ

ایف اے ٹی ایف مذاکرات، پاکستانی وفد کی دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے پر بریفنگ

ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے مابین مذاکرات کے پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کر رہے ہیں، پہلے دور کے دوران پاکستان کی جانب سے شرکا کو کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد اور سرگرمیاں روکنے پر بریفنگ دی گئی، کسٹم حکام نے کرنسی کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے سے متعلق اقدامات بتائے۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے سونے کا کاروبار رجسٹرڈ بنانے پر بات چیت کی گئی اور سونے کے لین دین میں شناختی کارڈ نمبر ضروری قرار دینا بھی موضوع بحث بنا۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا۔