کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے، چیئرمین نیب

Last Updated On 18 September,2019 11:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال نے خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد ایک اہم بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب کا ہر کیس کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔ بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائیاں کر رہے ہیں۔

چئیرمین نیب نے کہا کہ بیان بدعنوانی دیمک سے بڑھ کر ناسور ہے، اس کا علاج صرف سرجری ہے، کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے۔