گڑھی خدا بخش:‌ غنویٰ بھٹو کی آمد سے قبل پنڈال میں کارکنان میں جھگڑا، ہاتھا پائی

Last Updated On 20 September,2019 01:13 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) محترمہ بے نظیر بھٹو کے بھائی شہید مرتضیٰ بھٹو کی برسی کے جلسے میں ھنگامہ، کارکن آپس میں جھگڑ پڑے۔ سٹیج سیکرٹری کا گھیراو کرکے ہاتھا پائی کرتے رہے، رہنماوں کی مداخلت پر جھگڑا ختم ہوا۔

گڑھی خدا بخش میں مرکزی چیئرپرسن غنوی بھٹو کی آمد سے قبل پنڈال میں کارکنان کے درمیان جھگڑا ہو گیا، جھگڑا کرنے والے کارکنوں کو سازشی عناصر کہنے پر سٹیج سیکریٹری کا گھیراؤ کر لیا گیا۔ کارکنان نے سٹیج پر چڑھ کر پھر سے جھگڑا شروع کر دیا اور ہاتھاپائی کرتے رہے۔

پارٹی رہنماوں اور دیگر کارکنان نے مداخلت کرکے جھگڑا ختم کرایا، جھگڑا ختم ہونے کے بعد غنوی بھٹو اور دیگر رہنما جلسہ گاہ میں پہنچ گئے جس کے بعد تقریب کا آغاز ہوا۔