وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

Last Updated On 11 October,2019 05:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں صوبے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیراعظم آفس میں ملاقات آج سہ پہر میں ہوئی۔

ملاقات میں پنجاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے متعدد امور پر وزیراعظم سے منظوری لی۔

 

Advertisement