آزادی مارچ کا حتمی لائحہ عمل، شہبازشریف اور فضل الرحمن کل ملاقات کریں گے

Last Updated On 15 October,2019 01:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آزادی مارچ کے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشر یف اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کل لاہور میں ملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

آزادی مارچ کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کا اکٹھے اعلا ن کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن نے کل بروز بدھ لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس پر اتفاق کیا ہے۔

جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، شہبازشریف کی دعوت پرلاہور کا دورہ کریں گے، شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن وفود کی سطح پر اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے بعد مولانا فضل الرحمن اور شہبازشریف ماڈل ٹاون میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے، مولانا فضل الرحمن آج شام اپنے لاہور کے پلان کے حؤالے سے لیگی قیادت کو آگاہ کریں گے، شہبازشریف، مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کریں گے۔
 

Advertisement