لاہور: (ویب ڈیسک) برطانوی شاہی جوڑے ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے، پاکستان پہنچنے پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی اہلیہ نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا استقبال کیا۔ آج انہوں نے کافی مصروف دن گزارا جس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کیں اور اسلام آباد میں کالج اور سکول کا دورہ کیا، دور ےکے دوران شاہی جوڑا طلبہ کیساتھ گھل مل بھی گیا۔ اس دوران کیٹ مڈلٹن مشرقی لباس میں رنگ گئیں۔
شہزادہ ولیم کی اہلیہ دورے پاکستان کے دوران مشرقی لباس پہنے ہوئے ہیں، مشرقی لباس کے ساتھ ان کی تصویریں کافی پسند کی جا رہی ہیں، شاہی سٹائل آئیکون کیٹ مڈلٹن نے آسمانی رنگ کی بند چاکوں والی لمبی قمیص اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا جو برطانوی ڈیزائنر برانڈ ’کیتھرین واکر‘ کی تخلیق ہے، جس کے ڈیزائن کیے گئے ملبوسات لیڈی ڈیانا نے بھی پہنے تھے۔
The young Royal couple from England has shown a traditionally rich image of Pakistan to the whole world. Pakistan will now be known for its hospitality, cultural diversity, peace, art and love for foreigner guests in the world #RoyaltourPakistan pic.twitter.com/0rIvk6UTc4
— PTI (@PTIofficial) October 15, 2019
Pakistan’s art is worldwide famous and to honour that speciality of Pakistan, the Duke and Duchess of Cambridge arrived in a traditionally decorated Rickshaw, for a reception at Pakistan Monument #RoyaltourPakistan pic.twitter.com/d0moa1Eg2m
— PTI (@PTIofficial) October 15, 2019
مداح تو سٹائل کو سراہ ہی رہے ہیں، وہیں فیشن پر نظر رکھنے والوں کا ماننا ہے کہ لباس کیٹ مڈلٹن کی جانب سے آنجہانی ساس لیڈی ڈیانا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔ کیٹ کے لباس کا انتخاب اُس لباس سے کافی ملتا جلتا تھا جو لیڈی ڈیانا نے 1996 میں لاہور میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کے دورے کے موقع پر پہنا تھا۔
Pakistan’s art is worldwide famous and to honour that speciality of Pakistan, the Duke and Duchess of Cambridge arrived in a traditionally decorated Rickshaw, for a reception at Pakistan Monument #RoyaltourPakistan pic.twitter.com/1XojHX0CA2
— PTI (@PTIofficial) October 15, 2019
In the Margalla Hills, which sit in the foothills of the Himalayas, The Duke and Duchess of Cambridge joined children from four local schools taking part in activities designed to educate young people on environmental protection and wildlife conservation. #RoyalVisitPakistan pic.twitter.com/raSC3HmOeU
— Kensington Palace (@KensingtonRoyal) October 15, 2019
Prime Minister @ImranKhanPTI meeting Duke and Duchess of Cambridge in Islamabad. This is first Royal visit to Pakistan since 2006, the visit will improve bilateral relations between two countries and potentially increase International Tourism in Pakistan #RoyalVisitPakistan pic.twitter.com/5ro6THkWnR
— PTI (@PTIofficial) October 15, 2019
Prime Minister @ImranKhanPTI meeting Duke and Duchess of Cambridge in Islamabad. This is first Royal visit to Pakistan since 2006, the visit will improve bilateral relations between two countries and potentially increase International Tourism in Pakistan #RoyalVisitPakistan pic.twitter.com/jLofzsQsQU
— PTI (@PTIofficial) October 15, 2019
The Duke and Duchess of Cambridge held a meeting with President of Pakistan, @ArifAlvi, during their inaugural visit to Pakistan, aimed at boosting ties between the two countries. Foreign Minister @SMQureshiPTI was also present in the meeting#RoyalVisitPakistan pic.twitter.com/GhfKC4yIv8
— PTI (@PTIofficial) October 15, 2019
واضح رہے کہ لیڈی ڈیانا نے 1996 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے بھی نیلے رنگ کا شلوار قمیص پہنا تھا جسے کیتھرین واکر نے ڈیزائن کیا تھا۔ کیٹ مڈلٹن کے فیشن پر نظر رکھنے والے بلاگ واٹ کیٹ ورکے مطابق کیٹ نے ہلکے نیلے رنگ کی لمبی قمیص اور سٹریٹ پینٹ کے ساتھ سکن کلر کی ہیلز کا انتخاب کیا۔
ان کے کانوں کے بُندے اور پرس پاکستانی برانڈ زین کے تھے جن کی قیمت بالترتیب تقریباً ایک ہزار اور تین ہزار روپے ہے۔ کیٹ اس سے پہلے بھی زین کے ڈیزائن کردہ بُندے پہن چکی ہیں جب انہوں نے پاکستان کے دورے سے قبل اپنے شوہر کے ہمراہ پرنس کریم آغا خان سے ملاقات کی تھی۔
واٹ کیٹ وور کی بلاگر سوزن نے پشین گوئی کی کہ دورے میں کیٹ پاکستان کے قومی رنگ سبز اور سفید مشتمل لباس پہنیں گی، گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے ملبوسات ہلکے کپڑے کے ہوں گے اور ان میں پاکستان کے قومی پھول چنبیلی کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ان کی بات سچ ثابت ہوئی جب وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی تو انہوں نے سبز رنگ اور سفید رنگ کا لباس پہنا۔
اپنے دورے کے دوسرے دن بھی کیٹ مڈلٹن کے لباس سے لیڈی ڈیانا کی یاد جھلک رہی تھی۔ ان کا لباس رائل بلیو رنگ کا تھا جبکہ لیڈی ڈیانا نے بھی 1997 میں ایک دورے کے دوران اس رنگ کا لباس پہنا تھا۔ برطانوی شاہی امور کی کوریج کرنے والے دی ایکسپریس کے رپورٹر کے مطابق کیٹ نے رائل بلیو رنگ کا کرتا، سکارف اور ٹراؤزر پہنا، جو پاکستانی ڈیزائنر ماہین خان کی تخلیق ہے۔
ایک انٹرویو میں واٹ کیٹ ور کی بانی سوزن کیلی نے پیپلز میگزین کو بتایا تھا کہ شاہی دورے کے دوران کیٹ پاکستان کی ثقافت سے متاثر لباس ضرور پہنیں گی۔ ڈیانا نے سٹائل پاکستان میں کئی بار پہنا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ کیٹ کے لیے موقع ہے کہ وہ ڈیانا سے متاثر ہوں مگر دھیان رکھیں کہ انہیں کاپی نہ کریں۔
یہ بات اُس وقت تقریباً درست ثابت ہوئی جب پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کیٹ مڈلٹن نے سبز قمیص اور ڈوپٹے کے ساتھ سفید ٹراؤزر زیب تن کیا۔ کیٹ اور ولیم پانچ دن پاکستان میں قیام کریں گے جس کے دوران وہ اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور جائیں گے، امکان ہے کہ اس دورے کے دوران لاہور کی مشہور بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کریں گے، دورے کے بعد برطانوی شاہی جوڑا شمالی علاقہ جات بھی جائے گا، شمالی علاقے جات میں سیر و تفریح کے بعد پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن گلگت بلتستان کا دورہ بھی کریں گے۔
برطانیہ کے شاہی محل کے مطابق شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کا پاکستانی دورہ ایک ہزار کلومیٹر پر مشتمل ہو گا اور اس دورے کے دوران وہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ثقافتی اور چیریٹی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
The Duke and Duchess of Cambridge meet The President of Pakistan @ArifAlvi at the Presidential Palace in Islamabad. #RoyalVisitPakistan pic.twitter.com/zs0NI5TiYC
— Kensington Palace (@KensingtonRoyal) October 15, 2019