برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ’’استعفی دو کے نعرے‘‘ لگ گئے

Last Updated On 26 September,2019 06:00 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں جارحانہ لہجہ استعمال کرنے پر تنقید کاسامنا کرنا پڑ گیا۔ پارلیمنٹ کے دوران اپوزیشن نے بلند شگاف آواز میں ’’استعفیٰ دو کے نعرے‘‘ لگا دیئے اور نئے الیکشن کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ نے سیاسی معاملہ پر فیصلہ کر کے غلط کیا، برطانوی پارلیمنٹ مفلوج اور عوام کی ترجیح کے مطابق ڈلیور کرنے سے انکاری ہے۔

وزیراعظم کے سخت لہجے پر برطانوی خاتون ممبر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بورس کا اس قسم کا لہجہ ہماری زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی خاتون ممبر کے اعتراض کو وزیراعظم بورس جانسن نے فضول بات قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا متعارف کردہ بل سرنڈر بل ، ذلت آمیز بل ، ووٹرز کےسا تھ غداری ہے۔

اس دوران سپیکر جان برکو کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا ماحول زہر آلود ہو چکا ہے، میں نے 22 سالو ں میں پارلیمنٹ میں اس سے برا ماحول نہیں دیکھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ کے دوران اپوزیشن نے بلند شگاف آواز میں ’’استعفیٰ دو کے نعرے‘‘ لگا دیئے اور کہا کہ ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں۔
 

Advertisement