بریگزٹ: برطانوی وزیراعظم کے بھائی پارلیمنٹ اور وزارت سے مستعفی

Last Updated On 06 September,2019 03:46 pm

لندن: (دنیا نیوز) بریگزٹ کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بھائی نے رکن پارلیمنٹ اور وزارت کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جو جانسن حکمران جماعت ٹوریز کے وزیر تھے۔ جو جانسن اپنے بھائی بورس جانسن کی کابینہ میں وزیر تجارت تھے اور کینٹ کے علاقے اورپنگٹن سے پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

جو جانسن نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی وفاداری اور قومی مفادات کے درمیان پھنس کر رہ گیا ہوں۔ جو کام اس وقت کر رہا ہوں اس میں ایسا تناؤ جس میں کمی ممکن نہیں ہے۔

 

ٹویٹر میں انہوں نے لکھا کہ یہ میرے لیے عزت کی بات ہے میں نے اپنے حلقے کی 9 سال نمائندگی کی، ان عرصوں کے دوران تین وزرائے اعظم کیساتھ کام کیا۔

ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بورس جانسن اپنے بھائی جو جانسن کی خدمات پر انکے شکر گزار ہیں۔