احسن اقبال لوگوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، اپنے قائدین میں صلح کروائیں: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 16 October,2019 09:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں۔ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں؟

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لیگی رہنما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال صاحب! عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائے اپنے قائدین میں صلح کروائیں۔ لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ ان کو تکلیف یہ ہے کہ نئے پاکستان میں قانون پر عملداری اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔ آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی خاندانی معاشی ترقی سے فرصت ملتی تو ملکی معیشت کی بہتری کا سوچتے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں، ان کے ساتھ نہ تو عوام ہے اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانیدار کا ساتھ۔، آج پارلیمان کی بالادستی کے اصول کہاں ہیں؟ ان کے لیے صرف وہ پارلیمان بالادست ہے جس میں یہ خود موجود ہوں۔
 

 

Advertisement