وزیراعظم کا آزادی مارچ پر مذاکراتی ٹیم بنانا مضحکہ خیز ہے: مریم اورنگزیب

Last Updated On 17 October,2019 03:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا آزادی مارچ پر مذاکراتی ٹیم بنانا مضحکہ خیز ہے، اب خان صاحب کوڈیل ملے گی نہ ڈھیل، نہ ہی کوئی این آر او ملے گا، پاکستان کیلئے آواز اٹھانے والے کے شانہ بشانہ ہر جماعت کھڑی ہوگی۔

ادھر ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا نواز شریف نے یوتھ پروگرام کا 2013 میں افتتاح کیا، 14 مہینوں کے بعد عمران خان اس یوتھ پروگرام کانام بدل کر  کامیاب نوجوان پروگرام  کے نام سے پروگرام کا افتتاح کریں گے، حکمران اتنے نالائق ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کی تختیاں اور نام بدلنے کے لئے بھی انہیں 14 ماہ درکار ہیں۔

 

Advertisement