نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی صورتحال تشویشناک ہے: مریم اورنگزیب

Last Updated On 25 October,2019 02:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی صورتحال تشویشناک ہے، حکومتی ترجمان گھٹیا سیاست پر اتر آئے ہیں، سابق وزیراعظم کی صحت پہلی ترجیح ہے۔

 ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان خفت مٹانے کیلئے مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، سیاسی مخالفین پابند سلاسل ہیں، فوکس صرف نواز شریف کی صحت پر ہے، افسوس ہے سابق وزیراعظم کے باہر جانے کی باتیں کی جا رہی ہیں، نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا پر قوم کی شکر گزار ہوں، ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں کمی تشویشناک ہے۔