'نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 22 ہزار ہوگئے، تازہ رپورٹس کے مطابق طبیعت بہتر ہے'

Last Updated On 25 October,2019 12:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 22 ہزار ہوگئے، تازہ رپورٹس کے مطابق طبیعت بہتر ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں مریم نواز والد کی تیمارداری کریں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عدالت میں پیش طبی رپورٹس میں کوئی عمل دخل نہیں، جو فیصلہ آیا من وعن قبول کریں گے، نوازشریف کو دل اور بلڈپریشرکا عارضہ بھی لاحق ہے، ہماری پوری کوشش ہے نواز شریف کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا نواز شریف سے کہااگر وہ چاہتے ہیں بیرون ملک سے ڈاکٹر بلایا جائے تو ہم بلا لیتے ہیں، نواز شریف نے علاج پر اطمینان ظاہر کیا، عدالت کو نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹس بھیج دیں، ذاتی طور پر نواز شریف کی ایک ایک رپورٹ فالو کی ہے، نواز شریف سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔
 

Advertisement