آزادی مارچ: وزیراعلیٰ پنجاب نے امن و امان بارے اجلاس طلب کرلیا

Last Updated On 30 October,2019 12:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آزادی مارچ کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے امن و امان بارے ایک اور اجلاس طلب کرلیا۔

ایوان وزیراعلی میں اجلاس سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس میں آزادی مارچ، امن و امان کی صورتحال، آزادی مارچ کے روٹ پر سیکیورٹی کے امور کا جائزہ لیا جائے گا، آزادی مارچ کے لاہور سے آگے استقبالیہ مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انتظامات پر بھی غور ہوگا۔