اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول سے کلین چٹ مل گئی، انٹرپول نے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی درخواست رد کر دی۔
پاکستان کی وزارت داخلہ نے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ سابق وزیر خزانہ کی طرف سے فراہم کردہ شواہد کو انٹرپول نے قبول کرلیا، ادارے کے جنرل سیکرٹریٹ نے تمام بیوروز کو ڈیٹا فائلز حذف کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔
انٹرپول نے اسحاق ڈار کو بھی ریڈ وارنٹ جاری نہ کرنے کے فیصلے سے خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے، اسحاق ڈار کے متعلق فیصلہ دی کمیشن فار دی کنٹرول آف فائلز کے 109 ویں اجلاس میں کیا گیا۔
سابق وزیرخزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے چند افراد اور پی ٹی آئی کی حکومت نے مجھے سیاسی جبر کا نشانہ بنایا۔