'کرتار پور راہداری کے افتتاح کے دن بابری مسجد کیس کا فیصلہ معنی خیز'

Last Updated On 09 November,2019 11:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے دن بابری مسجد کیس کا فیصلہ معنی خیز ہے، خطے میں نفرت کے بیج بونا خطرناک کھیل ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے مقبوضہ کشمیر میں آگ مزید بڑھکے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان میں مندر، گورودوارے اور چرچ محفوظ ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی ہے، ہم جمہوری قدروں کی طرف بڑھ رہے ہیں اور آپ فسطایت کی طرف بڑھ رہے ہیں، سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی ہے۔

پاکستان نے نفرتوں کو مٹانے کی کوشش کی ہے: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا بچہ بچہ کھڑا ہے، ذہن سے نکال دیں کہ پاکستان دباؤ میں آئے گا اور جھکے گا، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آگ مزید اٹھے گی، مقبوضہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔
 

Advertisement