پاکستان نے نفرتوں کو مٹانے کی کوشش کی ہے: شاہ محمود قریشی

Last Updated On 09 November,2019 03:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے نفرتوں کو مٹانے کی کوشش کی ہے، بھارت اگر امن چاہتا ہے تو وہ پھر کشمیر پر اپنی پالیسی تبدیل کرے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے تو ایک شاہراہ بنائی ہے جس میں محبت کو پرو دیا گیا، پاکستان نے تو نفرتوں کو مٹانے کی کوشش کی ہے، پاکستان کی جانب سے امن بحال کرنے کی متعدد کوششوں پر انڈیا کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملا، کرتار پور راہداری کی تعمیر پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا جس دن تحریک انصاف کی حکومت معرض وجود میں آئی تو وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا بھارت امن کی طرف ایک قدم اٹھائے تو ہم دو اٹھائیں گے لیکن جواب کیا ملا ؟ محاذ آرائی، طنزیہ جملے، اور پھر سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا بھارت اگر امن چاہتا ہے تو وہ پھر کشمیر پر اپنی پالیسی تبدیل کرے، دلی نے جو اقدامات اٹھائے ہیں انھیں تو کوئی کشمیری نہیں مانتا ہے نہ ہی پاکستان قبول کرتا ہے، آج کوئی قابل ذکر کشمیری رہنما بھارت کے بیانیے کے ساتھ نہیں ہے اور یہ سوچنے کی بات ہے کہ ایسا کیوں ہے۔
 

Advertisement