نواز شریف کی حالت تشویشناک، یاسمین راشد کی زیر صدارت میڈیکل بورڈ کا اجلاس

Last Updated On 11 November,2019 12:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر صحت پنجاب کی سربراہی میں نواز شریف کی خرابی صحت پر میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کا اجلاس صوبائی وزیر صحت کی سربراہی میں ہوا جس میں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں بتایا گیا نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے، ان کے پلیٹ لیٹس سیلز میں کمی بدستور جاری ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا نواز شریف کو تمام طبی سہولیات ایک چھت تلے میسر آنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں ایک چھت تلے تمام طبی سہولیات میسر نہیں ہیں جبکہ کچھ ٹیسٹ بھی پاکستان میں ممکن نہیں۔
 

Advertisement