وزیراعظم عمران خان کا ایم این اے شکور شاد کو اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ

Last Updated On 11 November,2019 06:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کو پارلیمانی سیکرٹری نامزد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی شکور شاد کو اہم ذمہ داری دیتے ہوئے انھیں وزارت کابینہ ڈویژن میں پارلیمانی سیکریٹری نامزد کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ ایم این اے شکور شاد کراچی کے علاقے لیاری سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ بطور پارلیمانی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے تمام وزارتی امور کی نگرانی کریں گے۔
 

Advertisement