نواز شریف کی بیماری پر ن لیگ سیاست کر رہی ہے، شہزاد اکبر

نواز شریف کی بیماری پر ن لیگ سیاست کر رہی ہے، شہزاد اکبر

بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومت نواز شریف کی بیماری پر سیاست نہیں کر رہی۔ قانون کے مطابق مجرم کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا سکتا۔ ن لیگ معاملے کو طول دے رہی ہے جو افسوسناک ہے۔ حکومت ای سی ایل سے نام نہیں نکال سکتی۔ انڈیمنٹی بانڈ میں وہ رقم مانگی جو عدالت نے جرمانہ عائد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سمیت کوئی بھی قانون سے ماورا نہیں، پاکستان میں سب کیلئے یکساں قانون ہے۔ کابینہ نے نواز شریف کو ایک بار باہر جانے کی اجازت دی۔ حکومت کی جانب سے شرط رکھنا غیر قانونی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تحریک انصاف نہیں عدالتوں نے جرمانہ کیا۔ وہ واپس نہ آئے تو عدالت ہم سے پوچھ سکتی ہے۔ ان کی صحت اچھی نہیں، علاج کیلئے جانا چاہیے۔ اگر عدالت انھیں بیرون ملک جانے دیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔