وزیراعظم کا پنجاب حکومت کی کارکردگی پر برہمی، انتظامی ڈھانچے پر عدم اطمینان

Last Updated On 25 November,2019 09:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بزدار حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمنان کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا صوبے میں تبدیلی ناگزیر ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں گورنس کی خامیوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے جبکہ انتظامی ڈھانچے پر بھی مطمئن نہیں، کور کمیٹی اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبوں میں گورننس کے لیے افسران کو تبدیل کرنا پڑے تو کریں، تبدیلی سیاسی نہیں انتظامی امور کی بہتری کے لیے ہونی چاہیے۔

 کور کمیٹی اجلاس میں نواز شریف کی بیرون ملک جانے پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کے لیے باہر گئے اور ابھی تک مرض کی تشخیص نہیں ہوئی، مسلم لیگ ن نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج سے متعلق حقائق قوم کے سامنے آنے چاہیے ہیں۔