وزیراعظم کا آج دورہ میانوالی، انتظامات مکمل، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

Last Updated On 22 November,2019 02:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے آج دورہ میانوالی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے جہاں‌ وہ زچہ بچہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے، نمل کالج میں‌ تقریب سے خطاب بھی ان کے شیڈول میں‌ شامل ہے.

وزیراعظم عمران خان کے دورہ میانوالی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، عوامی اجتماع سے خطاب کیلئے پنڈال سجا دیا گیا جہاں وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی تصاویر سجا دی گئیں۔ عمران خان آج میانوالی کے دورے کے دوران نمل کالج میں سالانہ تقریب سے خطاب کریں گے، میانوالی تلہ گنگ روڈ، سرگودھا میانوالی روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

میانوالی یونیورسٹی، زچہ بچہ ہسپتال سمیت دیگر منصوبہ جات کا افتتاح بھی ان کے شیڈول میں شامل ہے، وزیراعظم کے دورے کیلئے میانوالی میں خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مقامی رہنما ان کا استقبال بھی کریں گے۔
 

Advertisement