وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی 24 گھنٹے میں دوسری ملاقات

Last Updated On 25 November,2019 02:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 24 گھنٹے میں دوسری ملاقات کی، صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی غور ہوا۔

یاد رہے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس اور وزیراعظم سے گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب کی ملاقات میں صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کا معاملہ زیر غور آیا۔

پارٹی کی کور کمیٹی اور ارکان پنجاب اسمبلی بیورو کریسی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں، پنجاب میں اہم تبدیلیوں کے لئے وزیراعلی کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ وزیراعلی گزشتہ 15 روز میں ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کی سیریز کرچکے ہیں۔

ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات میں بیور و کریسی کے خلاف شکایات کیں۔ ارکان کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی عوام مسائل کے حل کے لئے تعاون نہیں کر رہی۔