سابق حکومت کی وجہ سے ڈالر کی قدر مستحکم نہیں رہی، اسد عمر

Last Updated On 01 December,2019 07:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت کی وجہ سے ڈالر کی قدر مستحکم نہیں رہی، ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

اسد عمر نے ان خیالات کا اظہار دنیا نیوز کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی بات چیت میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ میں وزیراعظم نے سب سے زیادہ اجلاس مہنگائی پر بلائے، وہ مہنگائی میں کمی کے لیے مسلسل کوششوں میں لگے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت کی وجہ سے ڈالر کی قدر مستحکم نہیں رہی۔ ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز بروقت جاری کر رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کے اجرا کی رفتار تیز ہوئی ہے۔ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز جاری ہونے سے ترقی کی شرح بڑھے گی۔ ترقیاتی فنڈز کے اجرا سے روزگار میں اضافہ ہوتا ہے۔
 

Advertisement