پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020ء طے پا گیا

Last Updated On 04 December,2019 07:32 pm

مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) اگلے سال پاکستان کے 2 لاکھ شہری فریضہ حج ادا کریں گے۔ معاہدے پر وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور سعودی ہم منصب نے دستخط کیے۔

اس حوالے سے نور الحق قادری نے بتایا کہ پاکستان کے کوٹے میں 20 ہزار حجاج کے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ حج کوٹہ میں اضافہ سعودی حکام کی منظوری سے مشروط ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حجاج کی شکایات کے ازالے کے لیے سعودی پاک جوائنٹ ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی حجاج کے کھانے اور سفری سہولیات میں بہتری کو یقینی بنائے گی۔