پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نا اہلی کے کیس کا فیصلہ محفوظ

Last Updated On 06 December,2019 01:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کے کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ کر لیا۔ کنول شوزب، ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر کی اہلیت کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ ن لیگی اراکین کی جانب سے تین خواتین ممبران قومی اسمبلی کو 62 ون ایف کے تحت نا اہل کرنے کی استدعا اسلام آباد ہائیکورٹ میں کی گئی تھی، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مخصوص نشست کی نااہلی کیلئے آج تک الیکشن ٹریبونل میں کوئی کیس آیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ابھی تک مخصوص نشست کی نااہلی کے لیے کوئی درخواست نہیں آئی۔ وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی کنول شوزب، ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر کی اہلیت سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت سے مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز اور طاہرہ بخاری نے پی ٹی آئی کی خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے رجوع کیا تھا۔
 

Advertisement