روسی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، وزیراعظم

Last Updated On 11 December,2019 09:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت غریب طبقے کی ترقی اور کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے۔ احساس پروگرام کے ذریعے عوام کی مشکلات کم کی جائیں گی۔ روس کی کارباری شخصیات اور کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

پاکستان کے دورے پر آئے ریشئین فیڈریشن کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریشئین فیڈریشن کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔ روس کی کاروباری شخصیات اور کمپنیاں اس سے فائدہ اٹھائیں۔

وزیراعظم نے روسی وفد کو بتایا کہ وہ آئندہ برس روس کا دورہ کریں گے۔ روسی وزیر تجارت نے پاکستان کے ساتھ مضبوط معاشی تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں۔